مافیا بہت طاقتور ہے،وزیراعظم بھی کچھ نہ بگا ڑ سکے،شیخ رشید

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی مافیا کا کچھ نہیں بگاڑ سکے‘ مافیا بہت طاقتور ہے‘مافیا کا ہم پہلے بھی کچھ نہیں بگاڑ سکے اور نہ آئندہ کچھ بگاڑ سکیں گے‘ جب پیٹرول سستا ہوا تو پمپوں پر دستیاب نہیں تھا ‘ مہنگا ہوا تو مل رہا ہے‘ مافیا بہت منظم ہے یہ چیزیں خرید کر ذخیرہ کر لیتا ہے‘ وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں اللہ ان کو ضرور کامیابی دے گا‘ کوئی مائنس ون نہیں ہے‘ پارٹی کا نام عمران خان اور عمران خان کا نام پی ٹی آئی ہے‘ جہانگیر ترین کے ساتھ جو ہونا تھا وہ ہوگیا‘ سیاستدان مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہاتھ کرگئے‘ اب مولانا ان سے ہاتھ کرنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں‘احتجاج کے لیے باہر نکلے تو شہباز شریف کی سیاسی موت ہوجائے گی‘ مجھے امید ہے کہ شہباز شریف درمیانی راہ نکالیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میرا نہیں خیال مولانا فضل الرحمن اس دفعہ دھرنا دیں گے‘ اس  دفعہ دھرنے کی سیاست نہیں ہوگی‘ اگر شہباز شریف واقعتاً ان کے لیے باہر نکلنا چاہتے ہیں تو یہ ان کی سیاسی موت ہوگی‘ نیب قانون میں اب کوئی ترمیم نہیں ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں