ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فوجی انخلا کے باوجود امریکا سے مذاکرات ضروری ہیں‘ برلن

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن وزارت دفاع سے وابستہ ایک اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد بھی برلن کو چاہیے کہ وہ امریکا کے ساتھ قابل اعتماد بات چیت جاری رکھے۔ اس سلسلے میں جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ امریکا نے فوجیوں کے انخلا کا جو منصوبہ پیش کیا ہے اس پر عمل کے باوجود بھی دونوں ممالک کے درمیان برابری کی سطح پر قابل اعتماد بات چیت کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں جرمن وزارت دفاع سے وابستہ اعلیٰ عہدے دار تھامس سلبرہارن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کئی عشروں سے امریکی فوجیوں نے جرمنی اور یورپ میں اچھا کام کیا ہے۔ امریکا کو بھی اس بات کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے کہ جرمنی سے فوجیوں کے انخلا اور پھر یورپ کے دیگر مقامات پر تعیناتی کے پیچھے اس کی واضح حکمت عملی کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف جرمنی ہی میں نہیں بلکہ پورے یورپ میں امریکی فوجیوں کو دوبارہ تعینات کرنے کی دفاعی حکمت عملی کے طریقہ کار سے متعلق جو سوالات ہیں، ان کی وضاحت بہت ضروری ہے۔ امریکا نے رواں ہفتے جرمنی سے 11 ہزار 900 فوجیوں کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں