کے ایس ایف 10 باصلاحیت کھلاڑیوں کواسکالرشپ دے گی

کراچی(اے پی پی) ملک کے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم کی مفت سہولت فراہم کرنے کیلئے کراچی اسپورٹس فائونڈیشن اور نیوپورٹس انسیٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ ایکنومکس کابڑا اقدام،10 کھلاڑیوں کو اسکالرشپ دینے کیلئے این آئی سی ای کی کوچیئرپرسن ہمابخاری اور کے ایس ایف کی سینیئروائس پریذیڈنٹ تہمینہ آصف نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردئیے گئے ۔اس موقع پر کے ایس ایف کے صدر سید وسیم ہاشمی، چیئرمین آصف عظیم، نائب صدر محمدذیشان مرچنٹ، سیکریٹری مراد حسین اورزیرک بخاری بھی موجود تھیں۔ ایم او یوکے تحت سرسبزپاکستان مہم میں مختلف اسپورٹس فیڈریشنز اورایسوسی ایشنز کے ساتھ ساتھ اسکولز، کالجز، یونیورسٹیزکے طالب علموں،اساتذہ اورماحول کی بہتری کیلئے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیموں کے تعاون سے 5 ہزار سے زائد درخت لگائے جائیں گے اس کے علاوہ آگاہی واک، پوسٹرز، پمفلٹس، بینرز،اسٹیمرز،پرنٹ والیکڑونک اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی سرسبزپاکستان کی تشہیری مہم چلائی جائے گی کے ایس ایف اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر کھیلوں کے فروغ اورتعلیمی اداروں میں مختلف ٹیموں کی تشکیل میں اپنی ٹیکنیکل معاونت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر ہمابخاری نے کہاکہ کھیل کے میدانوں سے نئے ٹیلنٹ کی دریافت میں تعلیمی ادارے مرکزی کردارادا کرتے ہیں ماضی میں درسگاہوںزیرتعلیم باصلاحیت طلباء نے مختلف کھیلوں میں حصہ لے کر قومی اوربین الاقوامی سطح پرملک کی نمائندگی کی ہے، نوعمرکھلاڑیوں کوگراس روٹ لیول سے اپنی صلاحیتوں کے اظہارکے بھرپورمواقع فراہم کرنے کیلئے ہمارے ادارے کیجانب سے کے ایس ایف کے نامزد کردہ اور میرٹ پرپورا اترنے والے 10کھلاڑیوں کو تعلیمی اسکالر شپ دی جائیں گی تاکہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھ سکیں اس کے علاوہ اسکول،کالج اور یونیورسٹیز کی سطح پرکھیلوں کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس منعقد کرائیں گے، کے ایس ایف کی وائس پریذیڈنٹ تہمینہ آصف نے نیوپورٹس انسیٹیوٹ کیجانب سے آلودگی سے پاک ماحول کی سرسبز پاکستان مہم میں اشتراک کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ماحولیات اور صحت کو سنگین خطرات درپیش ہیں۔
ہم اجتماعی کوششوں سے اس اہم مسئلے پرقابوپاسکتے ہیں تہمینہ آصف کامزیدکہنا تھا کہ سرسبزماحول 2020 کے اولمپک ایجنڈے اور 2030 کے یونائیٹڈنیشن کے ایجنڈے میں شامل ہے، ہر فرد کے ساتھ کھیلوں سے وابستہ فیڈریشنز، صوبائی ایسوسی ایشنز، کھلاڑیوں، طالب علموں اور اساتذہ کی بھی ذمّے داری ہے کہ وہ سرسبزپاکستان کے مشن کی تکمیل کیلئے آگے آئیں ہم اجتماعی کوششوں سے اپنے اردگردکے ماحول کوبہتربناسکتے ہیں تہمینہ ٓاصف کا مزیدکہنا تھا کہ سرسبزپاکستان کے پیغام کو تعلیمی اداروں میں پہچانے کیلئے مختلف اسپورٹس ایونٹس کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں