کراچی میں شہری کو گھر کی چھت سے بیل اُتارنا مہنگا پڑگیا۔
سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں شہری نے سنتِ ابراہیمی کے لئے بیل چھت پر پالاتھا۔ عید سے ایک روز پہلے یہ واقعہ پیش آیا۔
شہری نے بیل کو نیچے اتارنا چاہا تو کرین سے اُتارتے ہوئے بیل توازن برقرار نہ رکھ سکا اور دھپ سے زمین پر گرا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور دوبارہ نہ اٹھ سکا۔
بیل کو غلط طریقے سے باندھنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ بیل گرتے ہی شہری نے اس کے مرنے سے قبل اسے ذبح کردیا۔ بیل کے زمین پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
قربانی کا جانور گر گیا
کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر فائیو ڈی میں قربانی کا جانور کرین سے گرگیا، قربانی کے جانور کو دوسری منزل سے کرین کی مدد سے اتارا جا رہا تھا تو بیل ان بیلنس ہو کر گرگیا .قربانی کے جانور کے گرتے ہی مالک نے زبح کر دیا.#Karachi#عيد_الأضحى pic.twitter.com/BSviaeHmHC
— Asghar Sindhi (@AsgharNarejoo) August 1, 2020