ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈبینک میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیلیے ابتدائی طور پر4 نام منتخب

اسلام آباد: ورلڈ بینک میں پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرر کے لیے وفاقی حکومت نے ابتدائی طور پر 4 نام منتخب کرلیے ہیں۔

ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وزارت اقتصادی امور نے چاروں اشخاص میں سے ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری کے لیے قواعد و ضوابط نرم کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا عہدہ انتہائی اعلیٰ اور باوقار سمجھاتا ہے اور اس عہدے پر تقرری خوش قسمتی خیال کی جاتی ہے۔ اسی لیے ماضی میں وزیراعظم کے قریب سمجھے جانے والے لوگ یہ عہدہ حاصل کرنے کے لیے لابنگ کرتے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت اقتصادی امور  نے نئے  ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے کی میعاد 4 سال تجویز کی ہے۔ حکومت  نے ابتدائی طور پر جو چار نام منتخب کیے ہیں ان میں وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان، سیکریٹری فنانس نویدکامران بلوچ، سیکریٹری  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر اعجازمنیر اور سابق سیکریٹری  فنانس اور گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ شامل ہیں۔

اس فہرست میں اعظم خان کا نام سب سے اوپر اور طارق باجوہ کا سب سے نیچے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چار منتخب اشخاص میں سے دو اس پس منظر کے حامل نہیں ہیں جو معاملات انھیں بہ طور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ورلڈ بینک واشنگٹن ڈی سی میں دیکھنے ہوں گے۔ ایوان وزیراعظم سے قربت کے باعث ان کے نام اس فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں