بلوچستان میں جشن آزادی کھیلوں کے مقابلے شایان شان طریقے سے منعقد ہونگے،صوبائی مشیر کھیل

کوئٹہ (جسارت نیوز) محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیراہتمام جشن آزادی 14اگست کو شایاں شان انداز سے منانے کیلئے صوبہ میں اضلاع کی سطع پر کھیلوں کے میگاء ایونٹس منعقد کیے جائیں گے، یہ فیصلہ صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان عبدالخالق ہزارہ سے سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان عمران گچکی کی ملاقات میں ہوا، صوبائی مشیر کھیل نے سیکرٹری کھیل کو جشن آزادی 14اگست اسپورٹس پروگرامز کو حتمی شکل دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات کردی،سیکرٹری کھیل عمران گچکی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے تمام ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرز کو اپنے اضلاع میں 14اگست کے دن کھیلوں کے ایونٹس منعقد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ خود وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو دعوت دیں گے، جو بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کریں گے، سیکرٹری کھیل کا مزید کہناتھا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن جوش و جذبے سے مناتے ہیں، لیکن ہمیں جشن آزادی کی تیاریوں اور تقریبات کے دوران کرونا کی موجودگی کا احساس رکھنا ہوگا، انہوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایونٹس کے دوران کسی بھی قسم کا مجمع لگانے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اپنا کر خوشی کے ان لمحات کو خوش گوار بنانے کی ہدایات کی ہے کیونکہ اب بھی اس بات کا اندیشہ ہے کہ کرونا وائرس کے لیے طے شدہ احتیاطی تدابیر سے روگردانی کرنے والوں کی وجہ سے عوام ایک مرتبہ پھر مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے اس لیئے ہم نے 14اگست کی تقریبات کو مکمل ایس او پیز کے تحت منعقد کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں