دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا،قومی ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا امکان

سائوتھمپٹن (جسارت نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان3 میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے روز بائول ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 3 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ گرین شرٹس کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد انکی ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم فارم میں ہے اور پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم کے پاس آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا سے دوسری پوزیشن چھیننے کا سنہری موقع ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے میزبان ٹیم کو پاکستان کی ٹیم سے ایک ٹیسٹ میچ جیتنا ضروری ہوگا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ساؤتھمپٹن میں ہی شیڈول ہے جو 21 سے 25 اگست تک کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں