ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی، کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ بڑھادی

کراچی: بن قاسم پاور پلانٹ میں ایک بار پھر تکنیکی خرابی سے شہر میں بجلی کی قلت پیدا ہوگئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ کے 2 یونٹس میں خرابی کے باعث کے الیکٹرک کو 260 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جب کہ کراچی میں گرمی کی شدت کی وجہ سے بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

شہر میں بجلی کی طلب 2900 میگاواٹ ہے جس کے باعث کے الیکٹرک بجلی کا شارٹ فال لوڈشیڈنگ سے پورا کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے شارٹ فال سے کراچی کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 3 سے 6 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں نارتھ کراچی، نیو کراچی، سرجانی، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، شاہ فیصل ٹاؤن، گلستان جوہر، اولڈ سٹی ایریا، لیاری،کھارادر اور پی آئی بی بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں شہریوں کی ہلاکت پر چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لیا تھا اور اس دوران چیف جسٹس نے شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے سی ای او کی سخت سرزنش کی تھی اور شہر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت ملتوی ہونے کے باعث کے الیکٹرک نے ایک بار پھر کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں