بین الاقوامی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 1944 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 114500روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98165روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 8000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1320روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1131روپے68پیسے پر مستحکم رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں