کراچی، نجی اسکول میں طالبہ جاں بحق

کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر واقع  نجی اسکول میں  طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق  واقعہ ہیپی پیلس اسکول کیمپس 3 عائشہ منزل میں پیش آیا جہاں اریبا ولد آصف سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر کر گئی۔

نجی اسکول کے مالک کا کہنا ہے کہ طالبہ اریبا سیڑھیوں سے اوپر جارہی تھی کہ اچانک گر گئی، طالبہ کو فوراً نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ انتقال کر گئی ہے۔

چئیرمین ہیپی پیلس اسکول آصف خان  کے مطابق کورونا کے باعث بچوں کی تعداد بھی انتہائی کم تھی،  جس سیڑھی سے گری وہ چھ اسٹیپس کی ہے بچی کے والدین کو فوری بلوایا گیا۔

 آصف خان کا کہنا ہے کہ طالبہ نجی اسکول پیپی پیلس گرلز کیمپس کی طالبہ تھی، طالبہ اریبہ صبح پونے آٹھ بجے اسکول آئی تھی۔

دوسری جانب اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول انتظامیہ طالبہ کو فوری طور پر اسپتال نہیں لے کر گئی اور نہ  ہی والدین کو اطلاع دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں