کراچی :KDA دفتر میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق

سوک سینٹر میں واقع کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے دفتر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 3 افراد میں سے دو دم توڑ گیا۔ پولیس حکام نے فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ، جاں بحق شخص کی شناخت فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ واقعہ آپس میں جھگڑے کا نتیجہ ہے، جائے وقوعہ سے ملی پستول تحویل میں لے لی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف اکرام نے فائرنگ کی جگہ کا دورہ کیا ہے اور کہا کہ معلوم کررہے ہیں کہ واقعہ کیسے پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت افسران کی میٹنگ چل رہی تھی، کمرے میں ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم عثمانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم رضا، عبدالحفیظ و دیگر موجود تھے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ عبدالحفیظ نے کی، واقعہ آپس کے جھگڑے کا نتیجہ ہے تاہم تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس سے قبل اطلاعات آئی تھی کہ سوک سینٹر کی تسری منزل پر واقع کے ڈی اے کے لینڈ ڈپارٹمنٹ میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کےمطابق فائرنگ میں کے ڈی اے کے افسران میں شامل وسیم عثمان، وسیم رضا و دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں