ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی لانڈرنگ کیس؛ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع

لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات و مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات و مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔

شہبازشریف نے مؤقف پیش کیا کہ نیب میں پیش ہوا تو مجھے کہا گیا کہ تفتیش مکمل ہوگئی ہے، میں خود پاکستان آیا ہوں، کینسر کا مریض ہوں، مجھے علاج کے لیے بیرون ملک جانا پڑتا ہے، نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ صرف ایون فیلڈ والے کیس کو ہی نہ دیکھیں یہ بھی کیس ہے، آپ ہر دفعہ تین ہفتوں کی درخواست دے دیتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری

شہبازشریف نے جواب دیا کہ عدالت دو ہفتوں بعد کی کوئی تاریخ دے دے۔ عدالت نے شہباز شریف کی استدعا  مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ نے کہ تاریخ دیں تو وہ دے دی ہے،  پہلے بھی متعدد بار التوا کی درخواست منظور کرچکے ہیں، زیادہ لمبی تاریخ نہیں دے سکتے، عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتاری کے خدشے پر عدالت سے رجوع کیا ہے، چیئرمین نیب کی جانب سے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں