امتحان 2021 کیلئے میٹرک کے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹرک کے طلبہ و طالبات کیلئے اچھی خبر ہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحان 2021 کے لئے معمول کے نصاب کو کم کیا جائے، نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا گیا ہے، طلبا و اساتذہ نصاب ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں