ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد: ملک بھر میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز) کی خلاف ورزی اور بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی وبا کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے مرحلہ وار 15 ستمبر سے کھلنا شروع ہوگئے ہیں جس کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر تعلیمی اداروں میں وبا پھیلی ہے۔

سب سے زیادہ خیبر پختون خواہ میں 16 تعلیمی ادارے بند کیے گئے، آزاد کشمیر میں5 اور اسلام آباد میں ایک ادارہ بند ہوا۔ این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ادھر کراچی میں آئی بی اے (انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ) کو بھی کوویڈ 19 کے کیسز سامنے آنے کے بعد دو روز کے لیے بند کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں بھی رفاہ میڈیکل کالج اور ہاسٹل کو کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سیل کیا جاچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں