ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ـ29 ممالک کا خاشق جی کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے 29 ممالک نے جمال خاشق جی کے قاتلوں کا درست محاسبہ نہ ہونے اور خواتین کارکنان کو قید و بند میں رکھنے پر سعودی عرب پر تنقید کی ہے۔ ان ممالک نے صحافی جمال خاشق جی کے قتل کے معاملے میں مکمل جوابدہی اور شفافیت برتنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس کونسل میں منگل کے روز 29 ممالک نے خاشق جی کے قتل کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے تک لانے میں ناکامی پر سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جنیوا میں یو این مشن کے جرمن سفارت کار میکائل فریہیئر ون انگرن اسٹین برگ نے یورپی یونین کی طرف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ خواتین کارکنان کو طویل مدت تک جیل میں رکھنے کا سلسلہ بند کرے۔ جرمن سفارت کار کا کہنا تھا کہ ہم جمال خاشق جی کے قتل میں ملوث افراد کا مکمل احتساب اور شفاف قانونی کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ اس ماہ کے اوائل میں سعودی عرب کی ایک عدالت نے استنبول میں جمال خاشق جی کے قتل میں 8 افراد کو قصوروار ٹھہرایا تھا، لیکن سعودی حکومت نے اس بات کو مسترد کردیا ہے کہ اس قتل میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ہاتھ رہا ہے۔ اس کیس میں عدالت نے 5 افراد کو بری بھی کیا ہے، تاہم اس بات کی کوئی تفصیل آج تک سامنے نہیں آئی ہے کہ جمال کے قتل کے لیے کن افراد کو سزا سنائی گئی ہے اور وہ کون ہیں جنہیں بری کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں