ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں 86 سالہ خاتون کی لاش فریزر سے برآمد

امریکا میں 86 سالہ خاتون مردہ حالت میں فریزر سے برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں ایک نرسنگ ہاؤس کے فریزر سے 86 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 86 سالہ خاتون ڈیمنشیا کی مریضہ تھیں اور نرسنگ ہاؤس میں رہ رہی تھیں۔

نرسنگ ہاؤس میں جب ایک نرس 86 سالہ مریضہ کے کمرے میں ان معائنہ کرنے پہنچی تو خاتون وہاں موجود نہیں تھیں۔ نرس نے خاتون کو کمرے میں تلاش کیا لیکن وہ نہ ملیں۔ آخر میں نرس نے ہاؤس انتظامیہ کو اطلاع دی کہ ایک عمر رسیدہ مریضہ اپنے کمرے میں موجود نہیں ہیں۔

انتظامیہ نے دو گھنٹے تک خاتون کو تلاش کیا لیکن وہ نہ ملیں۔ انتظامیہ نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس ہاؤس پہنچی، پوری عمارت کی تلاشی لی اور آخر میں خاتون مریضہ اپنے کمرے کے فریزر سے برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ عمر رسیدہ خاتون اس فریزر کے اندر کیسے پہنچیں۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

ڈیمنشیا ایک ایسا مرض ہے جس میں انسان کی یاداشت، سوچنے، گفتگو کرنے، سمجھنے اور فیصلے کرنے کی طاقت و قابلیت متاثر اور ناقص ہو جاتی ہے۔ یعنی ایک ایسا مرض کہ جس میں نسیان، بھول چوک اور روزمرہ کے دماغی کام انجام دینے کی صلاحیتیں معدوم ہوجائیں۔ اس کو عام الفاظ میں بھونے کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں