ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا: 24گھنٹے میں صرف ایک مریض لقمہ اجل بنا

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 671 جبکہ 6416 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 626، پنجاب میں 98,368 ،بلوچستان میں 14,269 خیبرپختونخواہ 37,317، گلگت بلتستان میں 3,450، اسلام آباد میں 16,124 اور آزاد کشمیر میں 2,517 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,459  پنجاب 2,226، خیبرپختونخوا 1,258، اسلام آباد 180، گلگت بلتستان 81، بلوچستان 145 اورآزاد کشمیر میں 67 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 92 ہزار 303 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 31 لاکھ 60 ہزار 924 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 34 ہزار 544  ٹیسٹ کے دوران 640 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ صرف 1 مریض کی موت ہوئی جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 562  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3 کروڑ 10 لاکھ 35  ہزار 922 افراد متاثر، 9 لاکھ 62 ہزار 189 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 26 لاکھ 31 ہزار 493 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں