موٹر وے زیادتی کیس: ملزم عابد ملہی کا14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور اس کے ساتھ شفقت کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کی ٹیم نے 14 ستمبر کو موٹروے زیادتی کیس کے ملزم شفقت کو دیپالپور کے نواحی گاؤں سے گرفتار کیا تھا۔ مرکزی ملزم عابد ملہی کو گزشتہ روز فیصل آباد سےگرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم شفقت نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کیا جبکہ ملزم کا ڈی این اے بھی متاثرہ خاتون کی رپورٹ سے میچ کر گیا تھا۔ بعد ازاں 15 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مرکزی ملزم شفقت سمیت گرفتار تینوں ملزمان کو 29 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کی رات گجر پورہ کے قریب موٹر وے پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق پیٹرول ختم ہونے کے باعث خاتون کی گاڑی بند ہوگئی تھی اور وہ اپنے شوہر کے آنے کا انتظار کر رہی تھی جب کہ اس نے موٹروے پولیس سے بھی مدد طلب کی تھی تاہم اسے کوئی مدد نہ مل سکی۔ ملزم عابد کے ساتھ واردات میں ملوث شفقت نے خاتون کے ساتھ زیادتی کا اعتراف بھی کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں