علی ظفر میشا شفیع ہراسانی معاملہ؛ عفت عمر سمیت 4 ملزمان شامل تفتیش

لاہور: معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع اور دیگر افراد کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں درج مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے سائبر کرائم ونگ نے 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرلیا۔

سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ و ماڈل عفت عمر، فریحہ ایوب، شہزاد رضا اور حمزہ رضا کو شامل تفتیش کیا ہے۔ جب کہ میشا شفیع کو تاحال سائبر کرائم ونگ نے نوٹس نہیں بھجوایا۔ ذرائع سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ میشا شفیع بیرون ملک مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی درخواست پرمیشاشفیع سمیت 9 افراد کےخلاف مقدمہ درج

دوسری جانب شامل تفتیش چاروں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔ ملزمان نے بیان دیتے ہوئے کہا ہم نے عوامی رائے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسٹیٹس اپ لوڈ کیے۔ اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی کی دل آزاری کے لیے پوسٹ نہیں کیں۔

واضح رہے کہ فیڈرل ایویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم اور ان کی کردار کشی کرنے پر میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد پرگزشتہ ماہ مقدمہ درج کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں