یاسرحسین بھی ٹک ٹاک پرپابندی کے خلاف بول پڑے

کراچی: اداکار یاسر حسین نے ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی مسئلے کا حل نہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چند روزقبل ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرنامناسب مواد نہ ہٹانے پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔ اس پابندی سے جہاں کچھ لوگ خوش تو کچھ لوگ ناراض ہیں۔ یاسر حسین نے اپنی انسٹااسٹوری پر ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر پابندی؛ 2020 اتنا بھی برا نہیں ہے

گزشتہ روزیاسرحسین نے نجی ٹی وی کے میزبان اقرارالحسن کی ٹک ٹاک کے حوالے سے کی گئی ٹوئٹ شیئر کی جس میں اقرارالحسن نے پی ٹی اے کے فیصلے پرکہا تھا کہ کسی بھی چیز پر پابندی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔ کسی بھی پلیٹ فارم پرموجود خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے نہ کہ مکمل طور پر اسے بند کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی قوانین کے نفاذ سے بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، حریم شاہ

یاسر حسین نے یہ ٹوئٹ شیئرکراتے ہوئے اقرار الحسن کی بات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ’’بالکل صحیح ہے یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ جس کا پیٹ خراب ہو اس کا کھانا کم کرتے ہیں سب کا کھانا بند نہیں کرتے۔‘‘

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارمنیب بٹ بھی ٹک ٹاک پر پابندی پر افسوس کا اظہارکرچکے ہیں تاہم عمران عباس نے ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی لگنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں