کورونا وبا کی نئی لہر،فرانس کے 9شہروں میں کرفیو کا نفاذ

پیرس/ نیویارک (آن لائن) کورونا کی دوسری لہر کے بعدفرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت 9شہروں میں رات9سے صبح 6بجے تک کرفیو لگا دیا گیا۔فرانس کے صدر میکرون کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانا ہے ، عوام احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کریں ۔ دنیا ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں، مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 7 ملین تک پہنچ گئی۔علاوہ ازیں کورونا وائرس کے سبب دنیا میں3کروڑ87 لاکھ 43ہزار864 افراد متاثر اور10 لاکھ96ہزار876 ہلاک ہوچکے ،صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ91 لاکھ 23ہزار542 ہوگئی ہے۔85 لاکھ23 ہزار 446 ایکٹیو کیسزہیں۔امریکا میں کورونا وبا سے 2 لاکھ 21 ہزار843 افراد جان کی بازی ہار چکے اور81 لاکھ 50 ہزار43 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ بھارت میں 73 لاکھ 5ہزار افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 11ہزار311 اموات ہوئی ہیں۔ برازیل 51 لاکھ 41 ہزار افراد متاثر اور ایک لاکھ 51 ہزار 779 اموات ہوئیں۔روس میں 13 لاکھ 40 ہزار متاثر اور اموات 23 ہزار 205 ہو گئیں۔ اسپین میں9لاکھ37 ہزار متاثر،33 ہزار413 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں