ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تھائی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ ،اپوزیشن رہنماء گرفتار

بینکاک: ہنگامی حالت نافذ ہونے کے بعد حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں تصادم ہورہا ہے

بینکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے باعث ملک میں غیر معینہ مدت کے لیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عوامی اجتماعات پر پابندی لگادی گئی، جب کہ 3 بڑے اپوزیشن رہنماؤں اور سیکڑوں سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق تھائی وزیراعظم پرایوتھ چن اوچھا نے ایمرجنسی نافذ کی، جس کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا گیا، جس کے تحت ملک میں میڈیا پر حساس خبروں کی اشاعت پر پابندی لگادی گئی، پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کردیا گیا اور فوج و پولیس کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سیکورٹی فورسز نے اہم مقامات کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی، تاکہ عرصے سے جاری احتجاجی مظاہروں کو روکا جاسکے۔ دارالحکومت بینکاک سمیت ملک بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی عدم استحکام پر گزشتہ 4 ماہ سے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جس کی قیادت طلبہ اور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ مظاہرین وزیراعظم کے استعفے اور دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں