مصطفی کمال نے بانی ایم کیو ایم کو بے نقاب کیا، ندیم قاضی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی و رکن ڈویژنل کمیٹی رئیس راجا ، ارشد قریشی و ڈسٹرکٹ جامشورو کے صدر حب علی مغیری و اراکین کمیٹی نے تحصیل سہون شریف کے کارکنان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ندیم قاضی نے کہاکہ آج سے 4 سال پہلے صرف 2افراد مصطفی کمال اور انیس قائم خانی اپنی جان پر کھیل کر پاکستان آئے اور اس وقت کے بانی ایم کیو ایم کے خلاف آواز بلند کی اس وقت ان کے خلاف بات کرنے کی
سب سے چھوٹی سی چھوٹی سزا موت تھی لیکن مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر پوری قوم کے سامنے لند ن میں رہنے والے غدار وطن کا چہرہ بے نقاب کیا، 30برس تک آپ کو اور ہمیں زبانوں کی بنیاد پر لڑایا گیا جس کا فائدہ پی پی اورایم کیو ایم لیتی رہی ہیں ہم اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں۔ آخر میں ندیم قاضی نے تحصیل سہون شریف کے ذمے داران کا اعلان کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں