ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

25 ہزار میٹرک ٹن چینی پاکستان پہنچ گئی، قیمت میں کمی کا امکان

سرکاری سطح پر درآمد کی جانے والی چینی پاکستان پہنچ گئی، وزارتِ صنعت و پیداوار کے حکام کے مطابق جہاز 25 ہزار میٹرک ٹن چینی لے کر مصر سے پاکستان پہنچا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم پر چینی کی آف لوڈنگ جاری ہے، چینی کا دوسرا جہاز 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی لے کر 30 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہا ہے، ٹرانسپورٹ چارجز اور ریٹیلرز منافع کے بعد اوپن مارکیٹ میں چینی 80 روپے کلو فروحت ہوگی۔

حکام کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی، اوپن مارکیٹ میں مجموعی درآمدی چینی کی اوسط قیمت 80 سے 83 روپے ہوگی۔ وزرات صنعت وپیدوار کے حکام کے مطابق ٹی سی پی کی جانب سے درآمد کی گئی چینی آئندہ دو سے تین روز میں پنجاب اور یوٹیلٹی اسٹورز کو فراہم کی جائے گی۔ اس میں سے 5ہزار میٹرک ٹن چینی یوٹیلٹی اسٹورز اور 20 ہزار ٹن پنجاب کو دی جائے گی۔

پنجاب میں چینی کی سستے داموں فروخت ممکن بنانے کے لیے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق 8 نومبر کو مزید 25 ہزار میٹرک ٹن چینی پاکستان پہنچ جائے گی ۔ وزرات صنعت وپیدوار کے حکام کے مطابق مجموعی طور پر درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ ٹن پنجاب حکومت کو دی جائے گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کو ابتدائی طور پر 25 ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی دی جائے گی، مزید ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے درآمدی چینی کا کوٹہ بڑھا کر 50 ہزار میڑک ٹن تک کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں