ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تھوک وخوردہ سطح پر چینی کی قیمت میں کمی کا رحجان

کراچی: حکومتی سطح کے اقدمات کی بدولت تھوک وخوردہ سطح پر چینی کی قیمت میں کمی کا رحجان غالب ہوگیاہے۔

چینی کے تھوک بیوپاریوں نے ایکسپریس کو بتایاکہ ہفتے کو فی کلوگرام چینی کی فی تھوک قیمت میں مزید 4 روپے کی کمی سے80روپے کی سطح پر آگئی ہے، اس طرح سے گزشتہ ایک ہفتے میں فی 100کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت میں مجموعی طورپر 1500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں فی 100کلو چینی کی بوری کی قیمت 9500روپے سے گھٹ کر 8ہزار روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

جوڑیا بازار کے چینی کے تھوک ڈیلر نے بتایاکہ گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی فی کلوگرام تھوک قیمت میں مجموعی طور پر 15 روپے کی نمایاں کمی سے80روپے کی سطح پرآگئی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں