ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار850 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 986 روپے کمی کے بعد 93 ہزار 321 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئیتھی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہو گئی تھی۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی کے بعد 94 ہزار307 روپے ہو گئی۔

جمعے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہو گئی تھی۔ دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 94993 روپے ہو گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں