ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی کورونا سے انتقال کرگئے

کراچی: کورونا وائرس کا شکار ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی انتقال کرگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی انتقال کرگئے، عادل صدیقی گزشتہ ماہ ہی طویل عرصے بعد وطن واپس آئے تھے اور کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، عادل صدیقی کو 22 نومبر کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی اور وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

واضح رہے کہ عادل صدیقی ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اور صوبائی وزیر تجارت بھی رہ چکے ہیں، عادل صدیقی کورونا وائرس کے علاوہ پھیپڑوں کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں