عائزہ خان ، اسرابلگیچ کو ریما سے مشابہہ قرار دینے پر تنقید کی زد میں

کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے ترک اداکارہ اسرا بلگیچ جو حلیمہ سلطان کے نام سے بھی مشہور ہیں کو پاکستانی اداکارہ ریما خان سے مشابہہ قرار دے دیا۔

عائزہ خان نے ترک اداکارہ اسرا بلگیچ کی ایک تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں ریما خان سے مشابہہ قرار دیا۔ عائزہ خان کا یہ کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کا خیال کچھ اور ہی ہے انہیں ریما خان اور اسرا بلگیچ کے درمیان کیا جانے والا موازنہ زیادہ پسند نہیں آیا۔ ایک خاتون نے کہا دو فنکاروں کا آپس میں موازنہ کرنا انتہائی بدترین چیز ہے۔ یہ دونوں اپنی اپنی جگہ خوبصورت اور باصلاحیت ہیں۔

فرحان نامی صارف نے بھی ریما اور اسرا کے درمیان مشابہت کو زیادہ پسند نہیں کیا اور کہا مذاق کی بھی حد ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں نے تو عائزہ خان کو ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غصے میں انہیں نابینا قرار دے دیا اور کہا کہ عائزہ خان کو اپنی آنکھیں چیک کروانی چاہئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں