بجلی کی قیمت میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ کردیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی ستائی عوام پربجلی بم گرادیا گیا ہے، اور حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے، جب کہ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے تحت اکتوبرکے لئے 29 پیسے اورنومبر کے لئے76 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین پر8 ارب 40 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، جب کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پرہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں