آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اسمتھ نے کوہلی کو تیسری پوزیشن پر دکھیل دیا

دبئی (جسارت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کر دہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیم سن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آسٹریلیا کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر اسٹیون ا سمتھ نے ایک درجہ ترقی کیساتھ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن پہلے، آسٹریلیا کے ا سٹیون اسمتھ دوسرے، بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم 5ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر بین اسٹوکس چھٹے، ویرات کوہلی کی غیر موجودگی میں بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان اجنکیا رہانے نے 7ویں، بھارتی ٹیم کے ہی بلے باز چتیشور پجارا 8ویں، نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس 9ویںاور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر10ویںپوزیشن پر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں