سعودی عرب میں صارفین کو مالی معلومات واٹس ایپ پر شیئر نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق وزارت خزانہ نے صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مالی معلومات اور دستاویزات واٹس پر شیئر نہ کی جائیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے واٹس ایپ پرائیویسی ایڈیٹس کے حوالے سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ نے تجویز دی ہے کہ احیتیاطی طور پر مالی معلومات اور دستاویز واٹس ایپ پر شیئرکرنے سے گریز کیا جائے اور بالواسطہ یا بلاواسطہ مالی و کاروباری معلومات شیئر نہ کی جائیں۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دیگر محفوظ میسجنگ ایپس کا استعمال کریں لیکن واٹس ایپ کو مالی معاملات کے لیے استعمال نہ کریں۔