پاکستان کپ میں خیبر پختونخوا نے 378رنز کا ہدف 8وکٹوں پر پورا کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کپ کے تیسرے رائونڈ میں خیبرپختونخوا، سندھ اور ناردرن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے صاحبزادہ فرحان کی 155 رنز کی اننگز کی بدولت بلوچستان کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ کے پی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 378 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 2 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ اوپنر صاحبزاد ہ فرحان نے 135 گیندوں پر 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 155 رنز کی اننگز کھیلی۔انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کامران غلام کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے185رنز کی شراکت قائم کی۔ کامران غلام نے 81 اور خالد عثمان نے 56 رنز بنائے۔بلوچستان کے فاسٹ بولر تاج ولی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بلوچستان کے کپتان عمران فرحت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتو ان کی ٹیم نے مقررہ50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 377 رنز بنائے۔ اوپنر بسم اللہ خان نے 92 رنز بنائے۔ انہوں نے اویس ضیا کے ہمراہ 143 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ اویس ضیا 66 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں