ب فارم جاری نہ کرنے پر نادرا کو توہین عدالت کا نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نادرا قوانین بے سہارا لڑکی کی تعلیم میں رکاوٹ، عدالت نے نادرا حکام کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ ‘‘ب’’ فارم جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت نادرا کے وکیل کا کہنا تھا کہ متعلقہ عدالت سے گارجین سرٹیفکیٹ کے بغیر ب فارم کا اجرا ممکن نہیں ،عدالت نے نادرا حکام کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نویں جماعت کے امتحانی فارم کی آخری تاریخ قریب ہے ، عدالت نے میٹرک بورڈ کو بھی آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو 21 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ، عدالت نے خالہ کو گارجین قرار دے کر ماہم کا ب فارم جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود نادرا حکام ب فارم جاری نہیں کر رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں