عمران خان آئی سی سی کے پول سروے میں بہترین کپتان قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے پول سروے میں وزیراعظم عمران خان کو بہترین کپتان قرار دے دیا گیا ۔آئی سی سی نے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پول سروے کے لئے4 کرکٹرز کے نام دیئے گئے تھے، ان میں بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان شامل تھے۔آئی سی سی کی جانب سے کرائے گئے پول میں سب سے بہترین کرکٹ لیجنڈ کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس پر پوری دنیا سے عمران خان کو47فیصد سے زیادہ ووٹ ملے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے دوسرے نمبر پر جگہ بناسکے، کوہلی کو 46فیصد ووٹ ملے۔ اسی طرح جنوبی افریقا کے سابق کپتان و وکٹ کیپر اے بی ڈیویلئرز صرف6فیصد ووٹ ہی لے سکے۔آئی سی سی کے پول میں 58لاکھ 36ہزار سے زیادہ ووٹ پول کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے پولنگ میں لوگوں سے کہا کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ ان چاروں میں سے کس نے کپتان بننے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان کپتان بننے سے قبل ٹیسٹ میں بیٹنگ میں 25.43کی اوسط رکھتے تھے جبکہ بولنگ میں ان کی اوسط 25.53تھی۔ تاہم کپتان بننے کے بعد بیٹنگ اوسط بہتر ہوکر 52.34 ہوگئی جبکہ بولنگ اوسط میں بھی زبردست بہتری آئی اور وہ 20.26 فیصد ہوگئی۔ آئی سی سی نے ٹوئیٹ میں ان چاروں کرکٹرز کے جو اعداد و شمار دیے ان کے مطابق ویرات کوہلی کی بیٹنگ اوسط عام کھلاڑی کی حیثیت سے 51.29 فیصد تھی جو کپتان بننے کے بعد 73.88 فیصد ہوگئی ۔اے بی ڈی ویلیئرز جو ہر زاویے سے شاٹس کھیلنے کی وجہ سے مسٹر 360 کہلاتے ہیں ان کی کپتان بننے سے پہلے ون ڈے کی بیٹنگ اوسط 45.97 فیصد تھی، کپتان بننے کے بعد وہ 63.94 فیصد ہوگئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں