ڈیجیٹل کرنسی ،وفاق اور ایف آئی اے کو جواب کیلیے آخری مہلت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت، عدالت نے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو تحریری جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔ سندھ ہائیکورٹ میںسماعت کے موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر حکام پیش ہوئے، عدالتی حکم کے باوجود وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کی جانب سے جواب نہیں کرایا گیا جس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کا کہنا تھا کہ ایک سال سے درخواست زیر سماعت ہے اب تک جواب جمع کیوں نہیں کرایا؟۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا کہناتھا کہ جواب جمع کرانے کے لیے کچھ دن کی مہلت دی جائے،عدالت کا کہنا تھا کہ سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا وہ بھی پیش نہیں ہوئے؟ عدالت نے وزارت خزانہ ،ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر سے 3 فروری کو تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے از خود لوگوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے، اسٹیٹ بینک بٹ کوائن کا اکاؤنٹ نہیں کھول رہا، ایف آئی اے ڈیجیٹل کرنسی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے، ایف آئی اے کو کارروائیوں سے روکا جائے۔ وقار ذکا نے ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں