ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بایوبٹن: کووڈ 19 کی علامات سے باخبرررکھنے والا برقی اسٹیکر

واشنگٹن: دنیا اس وقت کورونا وائرس کے لپیٹے میں ہے اور اس تناظر میں بایوبٹن نامی ایک اہم ایجاد سامنے آئی ہے جسے بالخصوص سینے پر چپکایا جاسکتا ہے۔سکے کی جسامت کا یہ برقی بٹن کسی اسٹیکر کی طرح سینے سے چپک جاتا ہے۔ آن ہونے کے بعد یہ مسلسل جسمانی درجہ حرارت، دل کی دھڑکن، سانس کی آمدورفت، جسمانی سرگرمی اور نیند کے عمل کو نوٹ کرتا رہتا ہے۔ اس طرح دیگر کئی علامات کو نوٹ کرکے یہ بتاسکتا ہے کہ پہننے والا کورونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہے یا نہیں ، خواہ خود مریض کسی ظاہری علامات کا شکار نہ ہوا ہو۔

اس ایجاد کو لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے سالانہ ’کنزیومرالیکٹرانک شو‘ کی آن لائن (مجازی) تقریب میں پیش کیا گیا ہے اور اسے سال 2021 کی صحت کے شعبے میں بہترین اختراع بھی قرار دیا گیا ہے۔

اس کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ بایوبٹن کووڈ19 کے لیے دی جانے والی ویکسین پر بھی نظررکھتا ہے۔ اس سے پہلے یہ کمپنی دل، ہڈیوں اور سرطان جیسے مرض کے لیےذاتی بایوسینسر بنا چکی ہے جنہیں امریکی ایف ڈی اے نے منظور کیا تھا اور اب اس بایوبٹن کو بھی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔ اس میں کچھ چیزوں کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جن میں کھانسنے، قے، چھینکنے اور پھسل کر گرجانے کے عمل کی ریکارڈنگ بھی شامل ہیں۔

اس کا ڈیٹا بلیو ٹوتھ کے ذریعے ایک سے دوسری جگہ بھیجا جاسکتا ہے اور ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد آلہ تین ماہ تک کام کرتا رہتا ہے۔ ان تمام معلومات کو ایپ کی بدولت اپنے دوست، رشتے دار اور ڈاکٹر سے شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔

تمام معلومات کے باوجود اس کی قیمت اب تک نہیں بتائی گئی ہے جس سے گمان ہوتا ہے کہ یہ سہ ماہی یا سالانہ سروس ہے جس کے پیکج کی قیمت مختلف ہوسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں