لندن: پاکستان شوبز انڈسٹری اور بالی ووڈ میں کمال دکھانے کے بعد اب سجل علی ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی۔ بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے نامہ نگار ہارون رشید کے مطابق سجل علی اس وقت وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود ہیں۔
ہارون رشید نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سجل علی جمائمہ گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ودھ اٹ‘‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود ہیں۔
It’s rumoured that Sajal Ali is now in London sharpened for Jemima Goldsmith’s production, What’s Love Got To Do With It, destined by Shekhar Kapur. The film also stars Emma Thompson, Lily James and Shazad Latif. Sajal’s repute has been contacted for confirmation. Huge if true!
— Haroon Rashid (@iHaroonRashid) January 13, 2021
ہارون رشید نے مزید کہا فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ ایما تھامپسن، للی جیمز اور شاہزاد لطیف شامل ہیں۔ جب کہ شیکھر کپور فلم کی ہدایات دیں گے۔ ہم اس خبر کے بارے میں جاننے کے لیے سجل سے رابطہ کررہے ہیں اگر یہ سچ ہے تو بڑی خبر ہے۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ رومینٹک کامیڈی فلم بنارہی ہیں جس کی کہانی انہوں نے خود لکھی ہے اور اس فلم کی پروڈیوسر بھی وہ خود۔