ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قائد اعظم انٹر کلب آرچری چمپئن شپ آج سے شروع ہو گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم آرچری اکیڈمی کے زیر اہتمام قائد اعظم انٹر کلب آرچری چمپئن شپ آج کراچی میں منعقد ہو گی ، سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منصور شہزاد نے بتایاکہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چمپئن شپ میں 200سے زائد مرد و خواتین امیچرز اور پروفیشنل تیر اندازشرکت کریں گے۔ کوچ حسان عبداللہ ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہونگے، سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ہونے والا ایونٹ پویلین اینڈ کلب کے تعاون سے پویلین اینڈ کلب میں ہی منعقد کیا جائے گا ،ان کا کہنا تھا کہ اب تک کراچی کی200سے زائدمرد و خواتین سینئر ،جونیئراور پروفیشنل تیر اندازوں نے اپنی رجسٹریشن کی تصدیق کر دی ہے،ایونٹ کی فاتح ٹیم کو50ہزارروپے کا کیش انعام دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سینئر تیر اندازوں کے لئے 30میٹرز انٹر کلب ٹیم کیٹیگری کے لئے پرو ایونٹ بھی ہوگا اس کے علاوہ امیچور تیر اندازوں کے لئے 18میٹرز انفرادی کیٹیگری بھی ہوگی۔ جونیئرتیر اندازوں کے لئے 7 میٹر، 10 میٹراور15میٹرز فاصلے کی کیٹیگری رکھی گئی ہے جبکہ انفرادی مقابلوں کے لیے اوپن ایونٹ بھی ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں