ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی 2002 دھماکہ: سابق فرانسیسی وزیر اعظم کیخلاف مقدمہ درج

91 سالہ سابق فرانسیسی صدر ایڈورڈ بلاڈور مالی کرپشن کرنے والے فرانسیسی سیاست دانوں کی ایک طویل فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔ سابق وزیر اعظم پر عدالت برائے جمہوریہ کے ذریعہ مقدمہ چلایا جائے گا جو خصوصی ٹریبونل وزارتی بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت کے لئے وقف ہے۔ بلاڈور کے علاوہ اُن کے دورِ حکومت میں وزیر دفاع فرانکوئس لوٹارڈ کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی فرانس24 کے مطابق یہ الزامات کراچی میں 2002 میں ہونے بم دھماکے کی تحقیقات کے دوران جسے “کراچی کے معاملے” (Karachi affirs) کے نام سے جانا جاتا ہے سامنے آئے تھے جس میں پاکستان اور فرانس کے درمیان ہوئے سب میرین معاہدوں پر کام کرنے والے 15 فرانسیسی انجینئروں کو لے جانے والی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دھماکے میں 11 فرانسیسی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔

ان دونوں افراد پر 2017 میں (جب بلااڈور فرانسوئس میٹرارند کی صدارت کے آخری سالوں میں وزیر اعظم تھے) پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت اور 1993 سے 1995 کے درمیان سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرکے اثاثوں کے غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔

فرانس کے سابق وزیر اعظم ایڈورڈ بلاڈور نے 1990 کی دہائی میں پاکستان سے آبدوز اور سعودی عرب سے اسلحہ کے سودے میں کمیشن وصول کرنا تھا جسے اُس وقت کے صدارتی انتخابات میں اپنی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے استعمال کرنا تھا۔

اس سودے سے حاصل ہونے والی روشوت کا تخمینہ 13 ملین فرانک ہے جس کی مالیت اب قریب 2.8 ملین ڈالر ہے۔ 1995 میں بلاڈور کی ناکام صدارتی مہم میں تقریبا 10 ملین فرانک کی رقم شامل تھی تاہم وہ اپنے حریف چیراک سے ہار گئے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ کراچی میں 2002 میں ہوئے دھماکے کا مقصد سابق صدر چیراک کے کمیشن کو روکنے کے فیصلے کا بدلہ لینا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں