ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی

اسلام آباد: منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی ۔ نجی ٹی وی کی پورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی تاہم سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل سماعت کے دوران جسٹس سردارطارق نے کہا کہ حمزہ شہباز درخواست واپس لیں گے یا پیروی کرنا چاہیں گے؟ ہارڈشپ کی بنیاد پرہائی کورٹ میں کیس کیا ہی نہیں گیا۔ جسٹس یحیحی آفریدی نے کہا کہ جو نقطہ ہائی کورٹ میں نہیں لیا گیا وہ براہ راست سپریم کورٹ میں نہیں لیا جا سکتا، احتساب عدالت کی رپورٹ کے بعد مناسب ہوگا ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔

وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ کسی کوغیرمعینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جا سکتا، ضمانت کیلئے رجوع کیا توحمزہ کیخلاف ریفرنس دائرنہیں ہوا تھا، الزام 7 ارب کا تھا ریفرنس 53 کروڑ کا دائرہوا، ریفرنس فائل ہونے کے بعد کیس بہترہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں