ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا

لاہور: احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت ہوئی، خواجہ آصف کو جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اور نیب تفتیشی افسر نے عدالت سے خواجہ آصف سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

تفصیلات کے مطابق نیب تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ خواجہ آصف نے بیرون ملک ایک ریسٹورنٹ بھی بنا رکھا ہے، اورانہوں نے بتایا ہے کہ ان کی تنخواہ اور ریسٹورنٹ کی آمدنی 136 ملین ہے، جب کہ ان کے ذاتی اکاؤنٹس میں بھی کروڑوں روپے جمع ہوئے، جب کہ خواجہ سلطان نے 2 کروڑ روپے خواجہ آصف کے اکاونٹ میں جمع کروائے۔

احتساب عدالت نے نیب تفتیشی افسر کی خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں