ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف کو آشیانہ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار

لاہور: احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا آشیانہ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ملزم اس وقت جیل حکام کی حراست میں ہے اور دوسرے کیسز میں پیش ہوتا ہے، ایسا نہیں ہوتا ملزم ایک کیس میں پیش ہو اور دوسرے میں اسے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ یہ اہم نوعیت کا کیس ہے اس لئے شہباز شریف 26 جنوری کو ذاتی طور پر پیش ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں