ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گال ٹیسٹ، سری لنکا انگلینڈ کے خلاف 381رنز پر آئوٹ

کولمبو(جسارت نیوز )سری لنکا کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 381رنز پر آئوٹ ہوگئی’ اینجلیو میتھیوز نے 110 رنز بنائے جبکہ نروشن ڈکویلا 92 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے’ جیمز اینڈرسن نے 6 وکٹیں حاصل کیں’ انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنا لئے۔ جمعہ کو گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز سے دوبارہ اننگز کا آغاز کیا۔ دوسرے روز کھیل کی ابتدا میں ہی گزشتہ روز اپنی سنچری بنانے والے اینجلو میتھیوز 110 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ نروشن ڈکویلا 92 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے۔ دلروان پریرا 67 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کے تین بلے باز اوشاندا فرنینڈو’ رمیش مینڈس اور سورنگا لکمال صفر پر آئوٹ ہوئے۔ اس طرح سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں 381 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں