ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ لیجنڈ ظہیر عباس اور سرفراز نوازکو کورونا ویکسین لگادی گئی

لندن(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز نے بھی کرونا ویکسین لگوالی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے گھر لارڈز میں کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے بھی لارڈز میں کورونا ویکسین لگوائی۔کورونا وائرس کا توڑ کرنے کے لیے دْنیا کے مختلف ملکوں نے اْس کی ویکسین ایجاد کرلی ہے اور برطانیہ بھی ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں ان دنوں شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ایسا ہی کیمپ کرکٹ کے گھر لارڈز میں بھی قائم کیا گیا ہے جہاں کرکٹرز اور دیگر شخصیات کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین بریڈمین ظہیر عباس ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں لارڈز میں قائم کورونا ویکسین کے کیمپ میں اْنہوں نے ویکسین لگوائی۔سابق کپتان نے میڈیا سے سے گفتگو میں کہا کہ وہ ویکیسن لگوانے کے بعد خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں، ویکیسن کے بعد کسی قسم کی نقاہت محسوس نہیں ہو رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں