ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عاطف اسلم نے 2 سال بعد اپنے بیٹے کی تصویر شیئرکردی

کراچی: عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔ عاطف اسلم نے دوسال قبل سوشل میڈیا پر اپنے گھر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کی تھی۔ لیکن اس کے بعد انہوں نے نہ تو بیٹے کی کوئی تصویر شیئر اور نہ ہی اپنے بچوں سے متعلق کوئی اور خبر شیئر کی۔

تاہم گزشتہ روز عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا ’’بے شک خدا بہترین خالق ہے۔‘‘

عاطف اسلم نے دو سال قبل اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر شیئر کی تھی جس کا مطلب ہے کہ ان کا بیٹا اب دو سال کا ہو چکا ہے۔ عاطف اسلم اور سارہ بھروانا کا ایک بیٹا اور ہے جس کا نام احد عاطف اسلم ہے اور اس کی عمر سات سال ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں