ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں، اور گزشتہ روز گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوا تھا، تاہم آج مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق بھی ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خشک اور بچوں کا دودھ 100 روپے، ٹی وائیٹنرز600 گرام 32 روپے، دیسی گھی کی ایک کلوگرام قیمت میں 197 روپے، اسٹیشنری آئیٹم کی قیمتوں میں 13 روپے، شیمپو کی بوتل 6 سے 30 روپے اور کولڈ ڈرنکس کی قیمتوں میں 15 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل اور گھی بھی مہنگا کیا گیا ہے، جس کے تحت کوکنگ آئل کی قیمت میں 45 روپے فی لیٹر اور گھی کی فی کلو قیمت میں 26 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں