کراچی : پی ایس ایل 6 افتتاحی میچ، کنگز کے بالرز کے سامنے کوئٹہ کے جنگجو پسپا ہوگئے، کپتان سرفرازکی اوپنر کھیلنے کی حکمت عملی ناکام ،پوری ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
دفاعی چیمپین کراچی کنگز کو جیت کےلئے 122 رنز کا ہدف، قبل ازیں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ کو بیٹنگ کا موقع فراہم کیا جس میں سرفراز الیون مکمل طورپر ناکام رہی، کوئٹہ کے نمایاں بلے بازوں میں کرس گیل 39 اور اعظم خان نے 17 رنز بنائے، جبکہ چھ بلے باز ڈبل فگر سے قبل ہی پویلین پہنچ گئے۔
کراچی کی جانب سے ارشد اقبال 3 جبکہ وقاص مقصود نے 2 بلے بازوں کو آئوٹ کیا۔