ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شمارت کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اور کراچی میں 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری چینی 100 روپے کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ، ملتان، پشاور، بہاولپور اور لاڑکانہ میں میں چینی کی فی کلو قیمت 95 تک ہے جبکہ فیصل آباد میں چینی 94 اور بنوں میں 93 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

سرگودھا، حیدرآباد اور سکھر میں چینی 92 روپے تک کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے تک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں