ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایچ ایف ٹیلنٹ ہنٹ تربیتی کیمپ کاآغاز

لاہور (جسارت نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام “ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ” نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگیا۔ کیمپ کے پہلے دن پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ,چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور حسین جونیئر نے کھلاڑیوں کو کیمپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں ٹپس فراہم کیں۔اس موقع پر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید ,کوچ راناظہیر بابر بھی موجود تھے۔ واضع رہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایچ ایف کے زیر اہتمام قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کی زیر نگرانی 22 کھلاڑیوں پر مشتمل “ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ28 فروری نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گا۔ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کے ہمراہ اجمل خان لودھی اور ظہیر احمد بابر بھی کوچنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔کیمپ کیلیے کھلاڑیوں میں حسان امین ،حسان خان، محمد بکر ، ذیشان بخاری، خلیل احمد ، اسماعیل خان،قیصر خان، عدنان بلوچ،محمدحسیب،محسن خان،انیس،حماد علی، عبدالباسط ،دانش شاہ، عثمان غنی ودیگر شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں