ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ، 5 افراد زخمی

ریاض: سعودی عرب کے صوبے جازان میں حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق جازان میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن یحیی الغامدی نے میڈیا کو بتایا کہ صوبے جازان کا یمن کے قریب سرحدی علاقے میں حوثی باغیوں کا داغا گیا ایک میزائل گرا۔

ترجمان شہری دفاع کا کہنا ہے کہ میزائل ایک گاؤں پر گرا جس سے دو مکان، ایک جنرل اسٹور اور 3 کاروں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ملٹری پروجیکٹائل کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہونے والوں میں 3 سعودی اور 2 یمنی شہری شامل ہیں۔

کرنل محمد بن یحیی الغامدی نے مزید کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں قائم فوجی عسکری اتحاد نے دعویٰ کیا تھا کہ 28 فروری کو حوثی باغیوں کے 7 ڈرونز اور میزائل حملوں کو ناکام بنادیا تھا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں